اس صفحے پر
نیوزی لینڈ میں نسلی برادریوں کو غیر ملکی مداخلت کو برداشت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ نیچے بتائے گئے طریقوں سے غیر ملکی مداخلت کی اطلاع دے سکتے ہیں۔
ایمرجنسی میں
اگر یہ ابھی ہو رہا ہے تو 111 پر کال کریں اور پولیس کو طلب کریں۔
اگر آپ بات نہیں کر سکتے اور آپ سیل فون پر ہیں تو خاموش رہیں اور 'press 55' کا پیغام سنیں۔
اگر آپ بات نہیں کر سکتے اور آپ لینڈ لائن فون پر ہیں تو خاموش رہیں اور آپریٹر کی بات سنیں جو آپ کو مدد کے لیے کوئی بھی بٹن دبانے کو کہے گا۔
غیر ملکی مداخلت کی اطلاع کیسے دیں
ہم سب NZSIS یا پولیس کو رپورٹ کر کے نیوزی لینڈ کو غیر ملکی مداخلت سے محفوظ رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کیا راستہ منتخب کرتے ہیں، وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آپ کی معلومات صحیح جگہ پر پہنچ جائیں۔
NZSIS کو غیر ملکی مداخلت کی اطلاع دیں
آپ NZSIS ویب سائٹ پر محفوظ آن لائن فارم استعمال کر کے غیر ملکی مداخلت کی اطلاع دے سکتے ہیں۔
اگر آپ اپنی ذاتی معلومات جیسے اپنا نام، فون نمبر، یا رابطے کی تفصیلات نہیں دینا چاہتے تو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اپنی زبان میں بھی فارم بھر سکتے ہیں۔
اگر آپ NZSIS میں کسی سے بات کرنا چاہتے ہیں، تو آپ انہیں کال کر سکتے ہیں۔
6444726170+ یا 0800747224۔
جب NZSIS آپ کی رپورٹ دیکھے گی، تو اسے چیک کرے گی۔ اگر آپ اپنے رابطے کی تفصیلات چھوڑ دیتے ہیں تو NZSIS آپ سے صرف اس صورت میں رابطہ کرے گی جب اسے مزید معلومات کی ضرورت ہوگی۔ اگر NZSIS آپ سے رابطہ نہیں کرتی، تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انہوں نے آپ کی رپورٹ کو نظر انداز کر دیا ہے۔
پولیس کو غیر ملکی مداخلت کی اطلاع دیں
اگر یہ ہنگامی صورتحال نہیں ہے، تو آپ پولیس سے رابطہ کر سکتے ہیں:
- 105 آن لائن فارم استعمال کرتے ہوئے
- کسی بھی موبائل یا لینڈ لائن سے 105 پر کال کرکے، یہ سروس مفت ہے اور 24 گھنٹے ساتوں دن ملک بھر میں دستیاب ہے۔
105 فارم آپ کی کچھ ذاتی معلومات طلب کرتا ہے تاکہ پولیس کو آپ کی رپورٹ پر کارروائی کرنے اور آپ کے ساتھ فالو اپ کرنے میں مدد ملے۔ پولیس ان معلومات کو صرف اجازت شدہ مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے۔
ان معلومات کو ڈاؤن لوڈ کریں
- غیر ملکی مداخلت کی اطلاع کیسے دیں [233KB, PDF]
- غیر ملکی مداخلت کی اطلاع کیسے دیں [DOCX]