فنڈنگ Funding

کمیونٹی پراجیکٹس کے لیے ECDF کو سالانہ 4.2 ملین ڈالر دستیاب ہیں۔ ضروری ہے کہ یہ پروجیکٹ ایتھنک کمیونیٹیز کی مدد کرنے کے حوالے سے وزارت کی حکمت عملی کی ترجیحات سے میل کھاتے ہوں تاکہ ایتھنک کمیونیٹیز اپنی صلاحیتوں کو بڑھا سکیں، اپنی ثقافت کا جشن منا سکیں اور معاشرے میں اپنا کردار ادا سکیں۔

ایتھنک کمیونٹیز ڈیولپمنٹ فنڈ

کون درخواست دے سکتا ہے؟

کوئی بھی ایسا گروپ درخواست دے سکتا ہے جس کا پروجیکٹ نیوزی لینڈ میں ایتھنک کمیونیٹیز کی مدد کرتا ہو۔

آپ کسی بھی وقت درخواست دے سکتے ہیں (کوئی آخری تاریخ نہیں ہے)۔ ہم 12 ہفتوں کے اندر آپ سے رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ اپنے ایونٹ یا پروجیکٹ سے کافی عرصہ پہلے درخواست دیں۔

آپ کتنی رقم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں

قانونی حیثیت کے حامل گروپ (بشمول ٹرسٹ اور انکارپوریٹڈ سوسائٹیز) 10,000 ڈالرز سے زائد کی گرانٹس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

قانونی حیثیت نہ رکھنے والے گروپ 10,000 ڈالرز سے کم گرانٹس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

تقاضوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔

فنڈنگ کے لیے درخواست دینے کے طریقے کے بارے میں یہ ویڈیو دیکھیں۔

 

فنڈ کے لیے درخواست دینا

آپ کے پروجیکٹ کے لیے ضروری ہے کہ وہ مقصد کی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ فنڈ کی چار ترجیحات میں سے کسی ایک کی حمایت کرتا ہو۔ ترجیحات وہی ہیں جو وزارت کی ترجیحات ہیں۔

آپ کو ایک درخواست فارم بھرنے کی ضرورت ہوگی۔ یہ انگریزی میں جمع کرانا ضروری ہے۔

ابھی درخواست دیں

ECDF کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں

Last modified: